• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف گھرچلے جائیں تاکہ نظام بچ سکے،پرویز الٰہی

Nawaz Sharif Go It Self Home System Can Be Saved Pervez Elahi

مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاناما کیس پرتمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں، نوازشریف گھرچلے جائیں تاکہ نظام بچ سکے، ان کے جانے سے جمہوریت زیادہ بہتر طریقے سےچلےگی،نوازشریف گھرچلے جائیں تاکہ نظام بچ سکے۔

پرویز الٰہی پریس اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،پریس کانفرنس سے قبل نوازشریف کے استعفیٰ کی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ تمام لیگی جماعتیں ایک جگہ جمع ہوجائیں، پاکستان مسلم لیگ تمام لیگیوں کو ایک جگہ جمع کرے گی۔پارٹی چھوڑ کرجانےوالے ساتھیوں سمیت سب کے لیے پاکستان مسلم لیگ کے دروازے کھُلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کوئی پارٹی نہیں جسے نوازشریف نے رجسٹرڈ کرایا ہو،یہ پکڑے جاتے ہیں تو جمہوریت کے پیچھے چھپتے ہیں۔

مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ پاناما کیس پر ن لیگ نے بدنیتی کا مظاہرہ کیا، ن لیگ کے رہنما سپریم کورٹ سمیت اداروں کو اشاروں اشاروں میں برابھلا کہہ رہے ہیں،اداروں پرکیچڑ اچھالی جارہی ہے،ہم اداروں کےساتھ کھڑےہیں، اداروں سے یکجہتی کے لیے چودھری شجاعت کل سپریم کورٹ جائیں گے۔

چودھری برادران کی تمام مسلم لیگیوں کو ایک بار پھر یکجا ہونے کی دعوت ہوئے کہا کہ پیرپگاڑا،غوث علی شاہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں سے رابطہ ہوا ہے،عام انتخابات میں تمام جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین