بہاول پور (سٹی رپورٹر) تعلیمی بورڈ بہاول پور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹر میڈیٹ سالانہ 2017 ء کی جوابی کاپیوں کی مارکنگ اور پڑتال کے ضمن میں گزشتہ روز ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن نے بورڈ آفس میں قائم مارکنگ سنٹر کا معائنہ کیا۔اس مقصد کے لیے ڈائریکٹر کالجز کی طرف سے فزکس اور کیمسٹری کے 18,18 پروفیسرز کو مارکنگ ڈیوٹی کے لیے پابند کیا گیا تھا ، اس موقع پر چیئر مین بورڈ پروفیسر رانا محمد مسعود اختر کے علاوہ کنٹرولر امتحانات پروفیسر چوہدری محمد اکرم تارڑ بھی موجود تھے۔