بہاولپور(سٹی رپورٹر) مرکزی چیئرمین کسان بورڈ پاکستان اور جماعت اسلامی کی طرف سے نامزد ترجمان تحریک بحالی صوبہ بہاولپور جام حضور بخش لاڑ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہاہےکہ حکمران عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے بہاولپور صوبہ بحال کریں،یہاں کے لوگوں کو ان کا قانونی اور اخلاقی حق واپس کریں،اگر ایسا نہ کیا گیا تو بہاولپور کی صوبائی حیثیت کی بحالی کیلئے اٹھنے والا سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا، بحالی صوبہ کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔اس موقع پر نامزد میڈیا کوارڈی نیٹر تحریک عارف حسین عاصم بھی موجود تھے۔