ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ) کھوسہ گروپ کے مرکزی راہنماؤں سابق بار جنرل سیکرٹری یاسر کھوسہ ، شیخ توقیرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہےکہ لغاری سرداروں کا اس وقت وزیراعظم کی حمایت کرنا ٹوپی ڈرامہ ہے گزشتہ ساڑھے چار سال تخت لاہور کی غلامی کرکے وزرات کے حصو ل میں ناکام رہے اختیارات سے محروم لغاری سردار نجی محفلوں میں شریف برادران کے گلے شکوے کرتے نہیں تھکتے اس موقع پرملک مظہر حسین ، امجد مجید پٹھان ،ملک وحید ناصر ،شہزاد خان مریدانی ،عرفان پٹھان ،یوسف خان ،عبدالرحمن مستوئی ،سعد راجپوت ،اجمل خان بھی موجود تھے یاسر خان کھوسہ نے کہا انہوں نے کہا کھوسہ گرو پ متحد ہے آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگا۔انہوں نےکہاہےکہ لغاری سردار ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سے تنگ ہیں جنہوں نے تخت لاہور کی بہترین غلامی کرکے لغاری سرداروں کے سیاسی مفادات کو پورا نہ ہونے دیا۔