سرگودھا(نامہ نگار ،نمائندہ جنگ) کمشنر ندیم محبوب نے میٹرک2017ءکے نتائج بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ امتحانی نتائج کو شفاف بنایا جائے۔غلطیوں سے پاک نتائج تیارکئے جائیں تاکہ طلبہ کو اس بارے میں تشویش اور پریشانی سے بچا یا جا سکے۔ کنٹرولر امتحانات لیاقت علی نوید نے بریفنگ میں بتایا کہ سرگودہا بورڈ نے ملک بھر میں پہلا بار کوڈڈرزلٹ تیار کر لیا ہے۔میٹرک نتائج تکمیل کے مراحل میں ہیں اور نتائج کے اعلان کیلئے پچیس جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ نتائج کو شفاف بنانے کیلئے اور طلبہ کی حق تلفی کے ازالہ کو یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹر سسٹم سافٹ ویئر کا استعمال کا کیا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بارجوابی کاپیوں پر عارضی نمبرنگ کا خاتمہ کر کے بار کوڈڈ طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ نتائج کی تیاری اور تاریخ سے قبل انہیں ہر طرح سے خفیہ اور محفوظ بنایا گیا ہے۔ کمشنر نے سر فہرست چالیس طلبہ کی جوابی کاپیوں کے نئے سرے سے چیکنگ کے مراحل کو دیکھا اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کے مستقبل کیلئے یہی انتہائی اہم مرحلہ ہے اس لئے وہ اپنی ذمہ داریاں انتہائی ایمانداری سے انجام دیں۔ اجلاس میں سسٹم اینا لسٹ محمد سلیمان ،احتشام علی و دیگربھی موجود تھے ۔