بہاولپور(سٹی رپورٹر) ڈلیوری کے دوران بچے کی ہلاکت، متاثرین کی درخواست پرتھانہ سول لائنز نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق قائداعظم کالونی کے رہائشی عمران اکبرنے تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرایاہے کہ وہ اپنی بیوی کوطبیعت خراب ہونے پرویلکم چوک پرقائم ڈاکٹر اسدکامران کے ہسپتال میں لے گیا وہاں پراس کی بیوی بشری محمود نے اس کی بیوی کا آپریشن کیا ،ملازمین نے ضرورت سے زیادہ اکسیجن لگاکراس کے بچے کوہلاک کردیاہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔