• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این جی ویگن مالکان کا 24 جولائی کو دھرنے کا اعلان

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی) پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر میاں اعجاز حسین اور چیئرمین فریاد علی خان خٹک نے سی این جی ویگنوں کے خلاف متعصبانہ کارروائی بند نہ کرنے پر24 جولائی کو چیف ٹریفک پولیس آفس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ۔پہلے مرحلے میں احتجاج اور دھرنا بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو پنجاب بھر میں پھیلا دیا جائے گا جس میں آئل ٹینکرز کی ہڑتال بھی شامل ہوگی۔یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اورانتظامیہ نے ہی مجبور کیا تھا کہ ہائی ایس ویگنوں میں سی این جی چلائی جائے جس پر تین لاکھ روپے فی ویگن خر چ ہوئے مگر اب وہی حکومت سی این جی گیس سلنڈروں کو اُتروانے کیلئےبلاجواز بھاری چالان جرمانے اور ڈرائیوروں کے ساتھ بد تمیز ی کر رہی ہے۔ ویگن ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ۔پنجاب بھر میں لاکھو ں لو گ اس شعبے کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ جنہیں بے روز گار کرنے کی کو شش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین