• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران میں سابق امریکی سفارتخانے کی عمارت پر اسرائیلی حملہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع امریکا کے سابق سفارت خانے کی عمارت کو آج صبح ہونے والے حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا سابق سفارت خانہ امریکی اسرائیلی حملوں کی زد میں آیا ہے۔

عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمپاؤنڈ کے مشرقی حصے کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اس حملے سے مزید تفصیلات فی الحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی سفارت خانہ نومبر 1979ء میں قبضے کے بعد میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں یہ عمارت زیادہ تر پاسدارانِ انقلاب اور بسیج سے منسلک اداروں کے کنٹرول میں رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید