• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران زمینی جنگ نہیں چاہتا، لیکن جانتا ہے اپنا دفاع کیسےکرنا ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران زمینی جنگ نہیں چاہتا، لیکن جانتا ہے کہ اپنا دفاع کیسے کرنا ہے۔

ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پڑوسی ممالک اور ان کی سالمیت کا احترام کرتا ہے، امریکا خلیجی ریاستوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے، امریکی اڈے علاقائی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کم ازکم 6 ماہ تک امریکا اسرائیل کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے معاملے کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے، جنگ کے بعد آبنائے ہرمز پُرامن آبی گزر گاہ ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید