• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹینا نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

آئی آر جی سی کے اراکین کی مشق کا منظر— فائل فوٹو
آئی آر جی سی کے اراکین کی مشق کا منظر— فائل فوٹو

ارجنٹینا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ارجنٹینا کے صدارتی آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی انتظامیہ کی جانب سے اتحادی ممالک پر  دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے۔

ارجنٹینا نے یہ فیصلہ آئی آر جی سی کی جانب سے حزب اللّٰہ کی حمایت کے تناظر میں کیا، جسے ارجنٹینا ہے 1994ء میں بیونس آئرس میں یہودی مرکز (امیہ) پر حملے کا ذمے دار ٹھہرایا تھاْ۔

اس فیصلے کی وجہ پاسدارانِ انقلاب کی لبنان میں قائم تنظیم حزب اللّٰہ کی حمایت کو قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے کے بعد ارجنٹینا آئی آر جی سی کے خلاف مالی پابندیوں سمیت دیگر قانونی اقدامات کر سکے گا۔

اس سے قبل آئی آر جی سی اور حزب اللّٰہ کو امریکا اور کچھ دوسرے ممالک دہشت گرد گروپوں کے طور پر نامزد کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید