ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ صرف 5 منٹ کی شدید ورزش ’وی آئی ایل پی اے‘ (Vigorous Intermittent Lifestyle Physical Activity) آپ کو دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور دیگر 8 مہلک بیماریوں سے بچا سکتی ہے۔
’یورپین ہارٹ جرنل‘ میں شائع ہونے والے اس مطالعے میں 70,000 سے زائد افراد کی سرگرمیوں کو ٹریک کیا گیا۔
مطالعے کے اہم نتائج کے مطابق مختصر مگر شدت والی ورزش دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کرتی ہے، جگر اور گردے کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے، گٹھیا جیسی بیماریوں کا خطرہ گھٹاتی ہے اور دماغی امراض جیسے الزائمر سے بچاؤ کو ممکن بناتی ہے۔
محقیقین کا کہنا ہے کہ ورزش کے دورانیے کا طویل ہونا اہم نہیں، صرف رفتار اور شدت اہم ہے، ایسی ورزش کے دوران جسم میں اینٹی انفلیمٹری مائیوکنز پیدا ہوتے ہیں، مائٹوکونڈریا زیادہ مؤثر کام کرتے ہیں اور شریانیں مضبوط رہتی ہیں۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق اس ورزش سے دل کی بیماریوں، فالج، ٹائپ 2 ذیابیطس، گردے کی دائمی بیماری، فیٹی لیور، گٹھیا، الزائمر اور کچھ کینسرز خاص طور پر کولون اور بریسٹ کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ تک جانے کے لیے 2 منٹ تیز قدم چل کر جانا۔
لفٹ کے بجائے 3 منزلیں سیڑھیوں سے تیز چل کر اوپر جانا۔
ٹی وی دیکھنے کے دوران 1-2 منٹ جمپس یا برپیز کرنا۔
بھاری سامان تیز رفتاری سے اٹھانا اور کہیں دوسری جگہ منتقل کرنا۔
اپنے ٹی وی روم میں ہپ ہاپ میوزک لگا کر پورے زور سے فری ڈانس کرنا۔
ابتداء میں 2 منٹ سے شروع کر کے ورزش کے دورانیے کو 5 منٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
سانس پھولنے تک کوئی بھی تیزی سے حرکت کریں اور اچانک ورزش روک دیں۔
اس ورزش سے قبل دل کے مریض اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کے لیے یہ مختصر مگر شدت سے بھرپور لمحات سب سے زیادہ مؤثر ہیں، 5 منٹ کی روزانہ کی جانے والی یہ ورزش آپ کی زندگی بدل سکتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔