• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا کھنہ پل کے نیچے سے سیوریج پانی روکے جانے کا نوٹس

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کھنہ پل کے نیچے سے سیوریج کا راستہ روکنے کا میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے نوٹس لے لیا‘ جس کے بعد معاملہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔ سیوریج پانی کی نکاسی روکنے کے باعث ڈھوک کالا خان اور سروس روڈ کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب جاتے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان اس مسئلے پر رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھنہ پل کے قریب اسلام آباد کی حدود میں بعض لوگ ذاتی طور پر سیوریج کی نکاسی کو بند کر رہے ہیں۔ حالیہ بارشوں میں بھی سیوریج کی بندش کے باعث جب پانی ڈھوک کالا خان اور دیگر علاقوں میں چڑھا تو اس رکاوٹ کو توڑا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نالے کے قدرتی بہائو میں رکاوٹ جان بوجھ کر پیدا کی جا رہی ہے جس میں اسلام آباد کے علاقے میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما کا بھی نام لیا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس سے نالے کے بہائو میں رکاوٹ پیدا کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو ابھی بھی جاری ہے۔ جڑواں شہروں کی انتظامیہ میں بھی اس حوالے سے رابطہ ہواہے۔
تازہ ترین