• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی نااہلی کے امکانات واضح ہیں،اعتزاز احسن

لاہور ( نمائندہ جنگ )پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں شریف خاندان کے خلاف تمام حقائق سامنے آچکے ہیں تاہم سپریم کورٹ رپورٹ کو تسلیم کرنے کی پابند نہیں، نواز شریف کی نااہلی کا امکانات واضح ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان نے بڑی منصوبہ بندی سے دھاندلی اور بدعنوانی کی۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف بطور وزیر اعظم کسی دوسرے ملک میں ملازمت بھی کرتے رہے ہیں جبکہ مریم نواز خود پر لگائے گئے الزامات کا دفاع نہیں کرسکیں۔ حکمران خاندان کے اثاثے دیکھیں اور ان کی ٹیکس کی ادائیگی کو بھی دیکھ لیا جائے ۔نواز شریف اور شہباز شریف سے کہیں زیادہ تو میں ٹیکس ادا کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز کی آمدنی میں جس طرح اضافہ ہوا وہ جے آئی ٹی نے بتا دیا ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل حقائق پر مبنی ہے،اب کیس حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

تازہ ترین