اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف جائیں گے تو عمران خان بھی پیچھے پیچھے جائیں گے، عمران خان کو بھی عدالتیں بھیجیں گی۔
یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
اس سے قبل قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کے مطابق ریکارڈ فراہم کریں۔
پروگرام جرگہ ’جیو نیوز‘ پر ہفتے کی رات 10بج کر5 منٹ پر نشر ہوگا۔