• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سروس ٹربیونل24جولائی سے راولاکوٹ میں مقد ما ت کی سماعت کرینگے

مظفرآباد(جنگ نیوز)چیئرمین آزاد جموں وکشمیر سروس ٹربیونل خواجہ محمد نسیم اور ممبر سروس ٹربیونل میر تنویر حسین مورخہ 24تا 29جولائی 2017 پونچھ ڈویژن سے متعلقہ زیر کار سروس کیسز ہاء کی راولاکوٹ میں سماعت کریں گے ۔ سروس ٹربیونل کے ترجمان کے مطابق راولاکوٹ میں ٹربیونل ہذا کی ایک آسامی جونیئرکلرک و نائب قاصد پر تقرری کے لئے بمقام احاطہ کچری راولاکوٹ میں 26جولائی 2017ء دن 10بجے ٹیسٹ و انٹرویو لیں گے ۔تمام متعلقہ سرکاری ملازمین ، وکلاء صاحبان اپیل ہاء کی پیروی کے سلسلہ میں جبکہ امیدواران برائے تقرری جونیئر کلرک و نائب قاصدمقررہ تواریخ پر حاضر ہوں ۔ چیئرمین و ممبر ٹربیونل کے دورہ کے دوران سینئر ممبر ٹربیونل چوہدری اشفاق احمد اور ممبر ٹربیونل منظور حسین راجہ ہیڈ کوارٹر پر موجودہ رہ کر مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
تازہ ترین