اسلام آباد ، راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں جمعرات کو پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تھانہ کھنہ کے علاقے میں دو افراد ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئے ۔ تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں تیز رفتار ویگن نے 60سالہ مقصود احمد کو کچل دیا ۔ ڈمپر کی زد میں آنے والے افراد کے نام یاسر حسین اور محمد اختر بتائے جاتے ہیں ۔ ویگن کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے 60سالہ مقصود کی نعش بھی پولی کلینک کے مردہ خانہ میں منتقل کر دی گئی دریں اثناء دریائے سواں میں نہاتے ہوئے دونوجوان ڈوب کرجان کی بازی ہارگئے۔ریسکیو 1122کے مطابق جمعرات کی سہ پہر4بجے ان کے کنٹرول روم میں ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ بحریہ ٹاؤن فیز4تانگہ چوک نزدجی ٹی روڈ دریائے سواں میں دولڑکے نہارہے تھے جولاپتہ ہوگئے ہیں جس پرریسکیو1122کاعملہ جائے حادثہ پرپہنچا۔ سرچ آپریشن کے بعدریسکیو1122کے رضاکاروں نے ان کی لاشوں کاسراغ لگاکر لاشیں پانی سے باہرنکال لیں۔واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں سے ایک کا نام حیات ولدجلال خان معلوم ہواجس کی عمر23سال تھی جب کہ دوسرے نوجوان قاسم کی عمر18سال بتائی جاتی ہے۔یادرہے کہ ہفتہ کے روزبھی دریائے سواں میں دوبچے ڈوب گئے تھے ۔