• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، بھارت کو کھیلوں کی ثالثی عدالت میں لے جاسکتا ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ


بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، بھارت کو کھیلوں کی ثالثی عدالت میں لے جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں شرکت کےلیے بھارت کے پاکستان جانے سے انکار پر پاکستان کھیلوں کی ثالثی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں ایک بھی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے باوجود پاکستان 2023ء میں ون ڈے ورلڈکپ کےلیے بھارت کا سفر کرچکا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے پی سی بی کو ایک ہائبرڈ سیریز کی تجویز دی ہے، جس میں بھارت اپنے میچ دبئی میں کھیل سکتا ہے۔

تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایسی کسی بھی تجویز کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقابلے کے کوئی میچ پاکستان سے باہر نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے ان دعوؤں سے متعلق پاکستانی حکام نے تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید