• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے ہیں علم حاصل کرنے کے لئے عمر اور وقت کی کوئی قید متعین نہیں ہوتی، اس لئے اگر علم حاصل کرنے کا شوق ہوتو کسی بھی عمر میں تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہوا جاسکتا ہے۔

برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایسی ہی ایک باصلاحیت بوڑھی خاتون نے عزم و حوصلہ کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے 86سال کی عمر میں اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔

پیگی اسٹائلز نامی اس خاتون کو تعلیم حاصل کرنے کا بے حد شوق تھااسی لئے وہ اس موقع پر نہایت خوشی نظر آئیں۔

واضح رہے پیگی اپنے گردے کی بیماری کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کر پائی تھیں، تاہم اب اس عمر میں اپنی تعلیم مکمل کرکے انہوں نے ثابت کردیا کہ علم اور اپنا مقصد حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی قید متعین نہیں ہوتی۔

تازہ ترین