میرپورساکرو(نامہ نگار) پاک سر زمین پارٹی حیدر آباد رہنما اللہ الدین قائم خانی، ریاست کان اورسید حیدر نقوی نے دھابیجی انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیا ضلع ٹھٹھہ کے رہنماء سرور جوکھیو کی رہائش گاہ پر صحا فیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لسانی فسادات کرا کے سندھ کا امن تباھ کرنے کی سازش تیار کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھی، بلوچ، پختون اور پنجابیوں سمیت سب قوموں کا مشترکہ پلیٹ فارم بناکر حقوق کے حصول کی جنگ لڑیں گے۔