• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون کہتا ہے میرے پاس منی ٹریل نہیں، عمران خان

Who Says I Dnt Have A Money Trail Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے میرے پاس منی ٹریل نہیں، ساری دستاویزعدالت میں پیش کردی ہیں، میری جو آمدنی اور ذرائع تھے وہ سب سامنے لاچکا ہوں۔

بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں قطری خط کا طعنہ دیا جاتا ہے، قطری خط شریف خاندان نے پیش کیا،خواجہ آصف اپنے قائد کی چوری بچانا چاہتے ہیں ،انہیں ڈر ہے کہ ان کی باری بھی آنے والی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمران نے عدالت میں تسلیم کیا ان کے پاس منی ٹریل نہیں،طلال

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نےپیساباہرکمایااوراس پیسےکوملک میں لایا ، جس کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں جبکہ حکمرانوں نےٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ کی، شریف خاندان پر الزام ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی۔شریف خاندان نے نہیں بتایا کہ ان کے پاس پیسا کہاں سے آیا؟

یہ خبر بھی پڑھیے: عمران منی ٹریل دینے میں ناکام، کائونٹی کی آمدنی کا کوئی ریکارڈ نہیں

عمران خان نے کہا کہ ایسا تاثر دیا گیا جیسے میرے پاس منی ٹریل نہیں،جمائمانےمنی ٹریل کےلیےاپنےبینک اکاؤنٹس فراہم کیے، جمائماکی جانب سےدی گئی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے اور تحریک انصاف کو پیسے دیتے ہیں اور لوگ مجھ پر ٹرسٹ کرتے ہیں،شوکت خانم اورنمل یونیورسٹی کےلیےلاکھوں کاچندہ ملتاہے،اس لیے چاہتا ہوں کہ حقائق عوام کے سامنے لاؤں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ہم تو عمران خان کے بچپن تک کی منی ٹریل دے رہے ہیں،پی ٹی آئی

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تو اپنے فلیٹس سے متعلق کچھ نہیں بتایا ،وہ یہ بھی نہیں دکھا سکے کہ پیسا باہر کیسے گیا؟ میں تو اپنے متعلق سب کچھ بتاچکاہوں،میرا پیساپاکستان میں میرے ہی نام پر پڑا ہوا ہےجبکہ ان کی اور ان کے بچوں کی پراپرٹی باہر پڑی ہوئی ہے۔حسین نواز لندن میں 600کروڑ کے گھر میں رہتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ دنیامیں کہیں بھی خیراتی اداروں کونشانہ نہیں بنایاجاتا، خواجہ آصف کودنیااورآخرت کی فکرکرنی چاہیے۔

تازہ ترین