• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج عرب تنازعے کو طول دینا کسی کے مفاد میں نہیں،ترک صدر

Prolonging Gul Arab Dispute Is Not In The Interested Of Anyone Turkish President

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ خلیج عرب ملکوں اور قطر کے درمیان تنازعے کو طول دینا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

رجب طیب اردوان نے یہ بات قطر بحران حل کیلئے استنبول سے عرب ملکوں کو روانہ ہونے کے موقع پر کی ۔

2 روزہ دورے میں رجب طیب اردوان سب سے پہلے سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

طیب اردوان بعد ازاں کویت میں امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملیں گے اور آخر میں قطر پہنچ کر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین