• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر : مضر صحت لسی پینے سے 10 افراد کی حالت غیر

Bahawalnagar Ten People Were Reached Hospital Due Drunk Unhygienic Lassi

بہاولنگر میں مضر صحت لسی پینے سے ایک خاندان کے 3 بچوں اور 5 خواتین سمیت 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔ متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر راؤ طاہر کے مطابق تحصیل منچن آباد کے علاقے بستی خزاں سنگھ ڈھڈی میں محمد اکرام کے گھر والوں نے لسی پی جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں اسپتال لایا گیا ۔

ڈاکٹرز کے مطابق لائے گئے مریض گیسٹرو میں مبتلا تھے اور تما م کو قے اور موشن لگے ہوئے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی، اب ان کی حالت سنبھل گئی ہے ۔

ان کا بتانا تھا کہ تمام مریض اب بھی آئسولیشن میں ہیں ، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

تازہ ترین