آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر17؍ رجب المرجب 1440ھ 25؍مارچ2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
National Cricketers Objection On Payment Warnings For 2 National Cricketers

...عبدالماجد بھٹی...
پاکستان کرکٹ بورڈ ایک سابق ٹیسٹ کپتان اورٹیسٹ اوپنر کے کردار کے بارے میں تحقیقات کررہا ہے،جنہوں نے حال ہی میں پاکستان ٹیم کے اعزاز میں ہونی والی تقریبات میں منتظمین کی جانب سے دی جانے والی انعامی رقم پر اعتراض کیا تھا جس کی وجہ سے بدمزگی پیدا ہوگئی تھی۔

کپتان سرفراز احمد نے ایک بار پھر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی سی بی انتظامیہ سے کہا ہے کہ انعامی رقم کو تمام کرکٹرز میں مساوی تقسیم کردیا جائے۔پی سی بی دونوں کھلاڑیوں کو خاموشی سے وارننگ جاری کردی ہے تاکہ معاملات مستقبل میں کنٹرول میں رہیں۔

پی سی بی کے حد درجہ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم نواز شریف ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف ایڈمرل ذکا ء اللہ کے بعد مختلف اداروں اور پر ائیویٹ کمپنیز کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میںتقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

چند دن قبل اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں بد انتظامی میں منتظمین پیش پیش تھے جو کھلاڑیوںکےلئےبہترانتظامات نہ کر سکے۔تاہم پاکستانی کرکٹرز میں سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین اس وقت بورڈ حکام کے اسکینر پر ہیں ۔جنہوں نے انعامی رقم میں کم حصہ ملنے کے بعدٹیم کے ماحول کو خراب کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز نے ساتھی کھلاڑیوں کو اکسایاجس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ جب بھی کسی ادارے کی جانب سے کرکٹرز کو دعوت دی جاتی ہے تو کھلاڑیوں کے واٹس اپ گروپ میں اس فنکشن کی اطلاع دی جاتی ہے،جب کھلاڑی اپنی دستیابی سے بورڈ حکام کو آگاہ کرتے ہیں تو پاکستانی ٹیم کے منیجر آپریشنز شاہد اسلم کھلاڑیوں کو جگہ اور تقریب کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر دعوت نامے بورڈ کے اعلی حکام کو بھیجے جاتے ہیں اور انہی کی جانب سے تقریب میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی جاتی ہے۔تین دن قبل ہونے والی تقریب میں دو سنیئر کرکٹرز کی جانب سے یہ کہہ کر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ انہیں کم پیسے مل رہے ہیں۔جس سے ماحول خراب ہوا اور مستقبل میں ٹیم میں بغاوت کے اشارے ملے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں ہونے والی تقریبات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو کراچی میں عمر ایسوسی ایٹس کی جانب سے سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ء سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور انعامی رقم کے معاملے پر ہونے والے تنازع سے بچ رہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ انعامی رقم کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کی جائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں