• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

، نوازشریف ترقی کی علامت ہیں،گلگت، بلتستان اسمبلی قرارداداکثریتی رائے سے منظورکرلی

Todays Print

گلگت(اے پی پی )نواز شریف ترقی کی علامت ہیں،گلگت بلتستان اسمبلی نے وزیراعظم نوازشریف کے حق میں قرارداداکثریتی رائے سے منظورکرلی ہے‘ قرار داد (ن )لیگ کے رکن اورنگزیب ایڈووکیٹ اورگلگت بلتستان اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے پیش کی۔

پیپلزپارٹی اور اسلامی تحریک نے قراردادکی مخالفت جبکہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے واحد امیدوار نے قراردادکے حق میں ہاتھ اٹھایا۔ اسپیکر فدامحمدناشاد کے زیرصدارت اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی شرکت کی۔

قراردادکے متن کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کے خاندان نے خودکواحتساب کےلئے پیش کرکے اعلیٰ مثال قائم کی اورعدلیہ کے سامنے پیش ہوکر اس کے وقار کوبلند کیا وزیراعظم کا یہ عمل تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھاجائے گا۔قراردادمیں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے قانون کی پاسداری کرکے پوری قوم کو مثبت پیغام دیاہے انکے اس عمل سے ملک ترقی کرے گا اور آئندہ کےلئے کرپشن کے دروا ز ے بندہونگے بعدازاں ایوان میں موجود اکثریت اراکین نے قراردادکی حمایت کی جسے بعدازاں کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا۔

تازہ ترین