• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ: نجی جیل پر چھاپہ، خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد بازیاب

نواب شاہ(بیورورپورٹ) عدالت کے حکم پر پولیس کا زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ،بھیل برادری کے  بچوں و خواتین سمیت13 افراد کو بازیاب کرا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے حکم پر باندھی پولیس نے مقامی زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر حبس بیجا میں رکھے گئے بھیل برادری کے بچوں و خواتین  سمیت13 افراد جن میں ساجن بھیل ،پٹھانی،لچھمی،صائمہ،دیا،املوک،پیکو،نینو،انیتا،پوجا،اجے اور دیگر شامل ہیں کو بازیاب کرا لیا۔متاثرہ افراد نے الزام لگایا کہ  زمیندار ان سے اپنی زرعی زمینوں پر جبری مشقت لیتا تھا اور قید کر رکھا تھا جس پر مصری بھیل کی درخواست پر عدالت کے حکم پر پولیس نے کارروائی کر کے انھیں بازیاب کرا لیا۔

تازہ ترین