• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں سکیورٹی سخت کردی گئی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لاہور خودکش دھماکے کے بعد حیدر آباد میں سکیورٹی سخت کردی گئی، حیدرآباد پولیس کا ضلع بھر میں شاہراہوں پر سرچ آپریشن‘ ایس پی یوٹی زاہدہ پروین نے نگرانی کی ۔ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کی ہدایات پر بدھ کو حیدرآباد کے تمام علاقوں قاسم آباد‘ نسیم نگر‘ بھٹائی نگر‘ گدوچوک‘ آٹو بھان روڈ‘ لطیف آبادنمبر 12,11,10,8,7‘مکی شاہ روڈ‘ نیاپل‘ کینٹ ایریا‘ مارکیٹ‘ ہیرآباد‘ جیل روڈ ‘جامشورو روڈ میں پولیس اہلکاروں نے جگہ جگہ ناکے لگاکر موٹرسائیکل سواروں اور کارسواروں کی چیکنگ کی اورتلاش لی‘ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد گاڑی مالکان کوجانے کی اجازت دی گئی اس کے ساتھ ہی پولیس نے گشت میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔ حساس مقدمات‘ مذہبی مقدمات اور سرکاری تنصیبات کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین