• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک ساتھ الیکشن کروائے جائیں،پرویز اشرف

سلائو(اورنگزیب چوہدری ) پاکستان میں عام الیکشن کے ساتھ آزاد کشمیر میں بھی الیکشن کروائے جائیں،موجودہ حکومت کسی صورت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر سابق چوہدری پرویز اشرف نے سلائو میں چوہدری الیاس کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری پرویز اشرف نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد میاں نواز شریف حکومت میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔ انہیں فورا مستعفی ہونا چاہئے۔ پیپلز پارٹی پاکستان اور جمہوریت کے خلاف کسی کو بھی سپورٹ کر سکتی، بلاول بھٹو نے دو ٹوک موقف اختیار کر کے پاکستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے۔ مسلم لیگ ن اداروں کے ساتھ محاذ آرائی چاہتی ہے ۔ملک پاکستان اس طرح کی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔پیپلز پارٹی عوامی اور جمہوری پارٹی ہے جو پاکستان کے مفادات کو سب سے پہلے رکھتی ہے۔ میزبان چوہدری الیاس نےکہاکہ چوہدری پرویز اشرف آزادکشمیر کے سنجیدہ اور باصلاحیت سیاسی شخصیت ہیں۔انہوں نے عوام کی بےلوث خدمت کی ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تقریب میں چوہدری حق نواز، چوہدری تبسم، چوہدری علی اوردیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

تازہ ترین