اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک کا کوئی اقامہ ، رہائشی پرمٹ یا کسی ملک کی شہریت نہیں ہے ، وزیر خزانہ 2002سے 2008تک متحدہ عرب امارات میں مالی مشیر رہے، مالی مشیر کے طور پر کام کرنے کے لیے اسحاق ڈار کو سرکاری طورپر اقامہ جاری ہواتھا ، یہ تفصیلات اسحاق ڈار نے اپنے ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن میں ظاہر کی ہیں ، وزیر بننے سے پہلے 31مارچ2008میں اسحاق ڈا رنے مالی مشیر کے عہدے سے استعفی ٰ دے دیاتھا اور اسی وقت اقامہ کی مدت بھی ختم ہو گئی تھی ۔