• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بھی فیصلہ ہوسب کو تسلیم کرنا چاہیے، شیخ رشید

Every One Should Accept The Court Decision Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فیصلہ اگرخلاف بھی آیا توسر آنکھوں پر،جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو تسلیم کرنا چاہیے۔

جیو نیوز سے گفتگو میںشیخ رشید احمد نے کہا کہ کیس تو بڑا واضح ہے، کیس کا 40 فی نتیجہ آچکا ہے، 60فیصد آنا باقی ہے،انہوں نے کیس بہت بدتدبیری اور غیرذمےداری سےلڑاہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہم ٹی اوآرز پر ان سےبھیک مانگتےرہےجس پر انہوں نےبہت وقت ضائع کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے انہوں نے کہاکہ کوئی ثبوت نہیں ہے،پھر قطری خط لے آئے،پانچوں ججز متفق تھے کہ قطری خط کی کوئی حیثیت نہیں،جےآئی ٹی پانچوں ججز نے ہی بنائی تھی،فیصلہ آنے پر انہوں نے مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں، انشاءاللہ پپو پانچوں میں فیل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت فیصلہ ہونا ہے،سپریم کورٹ سے تابوت بھی نکلے گا، ثبوت بھی نکلے گا،فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو قبول ہوگا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ساری فورس آئین و قانون کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے۔

تازہ ترین