عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے صدر ممنون حسین سے درخواست کی ہے کہ وہ وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں۔
سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صدر مملکت فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس طلب کریں ،گیند اب نوازشریف کے کورٹ میں ہے، وہ الیکشن کرائیں یا سلیکشن۔
ان کا کہناتھاکہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں تھی ،نوازشریف کا کیس ختم ہوگیا ،میں نے پہلے کہا تھاکہ شیخ رشید پارلیمنٹ میں ہوگا لیکن نوازشریف آپ نہیں ہوں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپنے دوست چوہدری نثار سے کہوں گا کہ آپ نے ٹرین مس کردی ،وہ اب استعفیٰ اپنے پاس رکھیں۔
ان کا کہناتھاکہ پہلے ہی کہا تھا فضل الرحمان ایک پریس کانفرنس کریں گے پھر نظر نہیں آئیں گے، شاہد خاقان صاحب ایل این جی کے اربوں ڈالر واپس لاؤں گا۔