سابق وفاقی وزیر اور سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نےکہا ہے کہ عمران خان نے انہیں بتایا تھاکہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کے ذریعے ہٹایا جائےگا تو کوئی اسے مارشل لا نہیں کہے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر کسی کو میرے بیان پر شک ہے تو ملٹری کورٹ میں کیس چلایا جائے ،میں پیش ہونے کو تیار ہوں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں،انہیں سپریم کورٹ بلائے گی تو وہ ساری باتیں عدالت کو بھی بتائیں گے اس کے بعد سزا بھی ملے گی تو قبول ہے۔
سینئر سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف سےاعتراض کیاتھاکہ ان کانام کاروبارمیں نہیں ہونا چاہیے،انہیں پہلے بھی کہہ چکا تھاکہ وہ احتساب کا سامنا کریں ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔