• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی نااہلی،ملک کیلئے بڑی کامیابی ہے، طاہر القادری

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی طرف سے نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیا اور عدلیہ اور قوم کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ متفقہ فیصلہ آنے پر زیادہ خوشی ہے ،جے آئی ٹی کے تمام ممبرز اور لارجر بنچ کے تمام معزز ممبرز نے ہم آواز ہو کر کہا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں ہیں ۔

 اللہ نے ایک خائن سے قوم کی جان چھڑائی ،ججز اور جے آئی ٹی ممبرز نے قوم پر احسان کیا۔نوازشریف کی نااہلی،ملک کیلئے بڑی کامیابی ہے،اس پراکتفا نہ کیاجائے جس نے بھی ملک لوٹا سب کا  احتساب ہونا چاہیے، فیصلہ پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔

تازہ ترین