• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کوخصوصی پاس نہ ہونے پرسپریم کورٹ داخلےسےروک دیاگیا

 اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا ۔وہ جمعہ کی صبح پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ میں داخل ہونے لگیں تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیا اور ان سے خصوصی پاس طلب کیا جس کے نہ ہونے پر انہیں سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلے سے روک دیا گیا ۔شیریں مزاری اس صورتحال سے انتہائی برہم ہوئیں اور سپریم کورٹ کے سکیورٹی سٹاف پر برس پڑیں ۔ سکیورٹی سٹاف نے انہیں بتایا کہ قانون کے مطابق کوئی بھی رکن قومی اسمبلی یا کوئی اور مہمان بغیر خصوصی کارڈ کے سپریم کورٹ کے احاطے میں داخل نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین