• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی نااہلی بغاوت ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، اب سوچیں گے کس ملک سے الحاق کرنا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

Todays Print

راولپنڈی (صباح نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اب سوچیں گے کہ کس ملک سے الحاق کریں، ایک بار پھر نظریہ ضرورت زندہ کردیا گیا ہے، دکھ ہے کہ نواز شریف کی بہ حیثیت وزیر اعظم تذلیل کی گئی، یہ کونسا فیئر ٹرائل ہے کہ اپیل کا حق بھی نہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی مکمل طور پر فکسڈ تھی، نوازشریف کی نااہلی بغاوت ہے۔  ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے ہمراہ ہفتہ کو کشمیر ہاوس اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے مستقبل میں کٹھ پتلی وزیر اعظم کی راہ ہموار کر دی، یہ کونسا فیئر ٹرائل ہے کہ نواز شریف کو اپیل کا حق بھی نہیں۔راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ اس وقت نہ ملک میں کوئی حکومت اور نہ کوئی نیشنل سیکیورٹی کا سربراہ ہے، لیگی کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں کہ طاقت کے باوجود حالات خراب نہیں کئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کو مکمل طور پر فکسڈ فیصلہ قرار دیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ یہ مکمل طور پر فکسڈ فیصلہ ہے اور آرٹیکل 62ایف کی آڑ میں بغاوت کی گئی ہے، اگر کسی مصنف میں جرات ہے تو پرویز مشرف کو کٹہرے میں لائے، آئین توڑ کر 75ہزار لاشوں کا تحفہ دینے والا پرویز مشرف 44ارب کا مالک کیسے بنا، عمران خان را سے فنڈنگ کے کیس میں کیوں بھاگ رہا ہے اور کیا ان سے پوچھا جائے گا کہ وہ کیوں عدالتی مفرور ہے؟۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان ہمارے سوالوں کا جواب دے، کسی منصف میں جرات ہوتی   تو جنرل پرویز کو کٹہرے میں لاتا۔ نیب کے فیصلے کے لئے ٹائم فریم طے کرے اور آئندہ نیب میں جس کا بھی کیس آئے اس کے لئے جے آئی ٹی بنائے۔

تازہ ترین