• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی لڑکیوں کی فٹ بال ٹیم پہلی بار ناروے کپ میں شریک

اوسلو (خالد حمید فاروقی) پاکستانی لڑکیوں کی ایک ٹیم پہلی مرتبہ فٹ بال میں بچوں کے لئے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ’’ناروے کپ‘‘ میں شرکت کرے گی۔ دیا فٹ بال کلب کراچی کی مرکزی سپانسر اور الما کلچرل سینٹر ناروے کی صدر ڈاکٹر ٹینا شگفتہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناروے میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے یوتھ ساکر ٹورنامنٹ2017ء میں پاکستانی لڑکیوں کی شرکت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر شگفتہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جوکہ ٹیلنٹ سے بھرپور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو ان کی صلاحیتوں اور طاقت کل علم ہونا چاہئے۔ ناروے میں پاکستان کے سپورٹس ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کا منصوبہ ڈاکٹر شگفتہ کے ذہن کی پیداوار ہے۔ وہ دوسال قبل کراچی سٹریٹ چلڈرن ساکر ٹیم کو ناروے مدعو کر چکی ہیں۔

پاکستانی لڑکیوں کا فٹ بال کلب دیا کا قیام سعدیہ شیخ عمل میں لائیں جوکہ ناروے میں کلب کی قیادت کریں گی۔ انہوں نے ناروے کپ2017ء میں شرکت کرنے والی ٹیم کی بہترین شرکاء کے انتخاب کے لئے چار ماہ خرچ کئے، ٹورنامنٹ کا آغاز اتوار30جولائی سے ہو چکا ہے جوکہ 5اگست تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین