• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل ایجوکیشن سنٹر مری کے ہیڈماسٹر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سپیشل ایجوکیشن سنٹر مری کے ہیڈ ماسٹر سید عادل عباس کیخلاف پیپرا رولز کی خلاف ورزیوں، غیرقانونی خریداریوں اور جعلسازی کی شکایت پر محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے بعد انکوائری زیردفعہ 409پی پی سی اور 52/47پی ایل اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ثاقب خوشحال نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سید عادل عباس بطور ہیڈماسٹر مری سپیشل ایجوکیشن سنٹر فرضی ٹینڈرز کے ذریعے خریداریاں کرکے نہ صرف سپیشل ایجوکیشن بچوں کا استحصال کیا گیا بلکہ بوگس دستاویزات کے ذریعے خانہ پری کی گئی اور مالی فوائد حاصل کئے گئے ہیں۔ درخواست میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر مری کے بچوں کیلئے سردیوں اور گرمیوں کیلئے خریدی جانے والی یونیفارمز کے طریقہ کار اور پیپرا رولز کی متعدد خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی بیان کی گئیں ہیں۔ ادہر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق عادل عباس کو لیٹر نمبر ای ایس ٹی ٹی 243‘ 2009-10ء بتاریخ 8مئی 2017ء کو او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا اور کلرکہار ٹرانسفر کیاگیا۔
تازہ ترین