اسٹاک ہوم (نیوز ایجنسیز) جمہوریہ چیک کی کترینا سینیاکووا نے ڈبلیو ٹی اے سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں ڈنمارک کی ٹاپ سیڈڈ کیرولین وزنیاکی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-4 سے شکست دے کر ان کا ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ فتح کے بعد سینیاکووا کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے بہت حیران کن ہے ۔ کیرولین کا یہ سیزن بہت زبردست رہا ہے اور ان کے کیخلاف کھیلنے میں دبائو بھی بہت تھا۔ انہوں نے کیرولین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوری میں جیت گئی مگر مشکل حالات میں بھی میں نے کھیل کو انجوائے کیا ۔ کیرولین وزنیاکی کی 2017 میں فائنل مقابلوں میں پانچویں شکست ہے ۔