حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کچا قلعہ کے رہائشیکھلاڑیوں نےفٹ بال گراؤنڈ پر قبضےکے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، کھلاڑی بچے پلے کارڈ اٹھائے گراؤنڈ پر قبضےکے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہیدبے نظیر بھٹو گراؤنڈ کچا قلعہ پر ایک بااثربلڈرکی جانب سے قبضہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے اطراف میں کھلاڑیوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ پر قبضےکی صورت میں کھلاڑیسستی تفریحسے محروم ہوجائیںگے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ گراؤنڈ پر قبضےکا نوٹس لیا جائے۔