کوئٹہ ( آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آغا شاہزیب کے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء آغا شاہزیب درانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے یہ نشست آغا شہباز درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔