• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے بتایا تھا آنیوالے جج پارلیمنٹ توڑ دینگے،جاوید ہاشمی

Todays Print

ملتان(نمائندہ جنگ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نےکہاہےکہ حلفًا کہتا ہوں عمران خان نےکہا تھا عدلیہ سےپارلیمنٹ کیخلاف فیصلہ آئیگا،سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کےبعد  آنے والے جج پارلیمنٹ توڑ دینگے، نوازشریف مستعفی ہوجائینگے اور ٹیکنو کریٹ حکومت کےبعد انتخابات کے نتیجے میںہماری حکومت بنےگی،تحریک انصاف کوغیرملکی فنڈنگ ثابت ہو تو پارٹی پر پابندی لگ سکتی ہے، نواز شریف کو کرپشن سے نکالا جاتا تو خوشی ہوتی فیصلے پرمختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں،میں نےکہاکہ آئین ٹوٹ جائیگا،مارشل لگ جائیگا ۔

پیر کو یہاں پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں خطاب کرتےہو ئے مخدوم جاوید ہاشمی نےکہاکہ عمران خان نے کہاجوڈیشل حکومت تین ماہ کیلئےہوگی پھر اگست یاستمبرمیں الیکشن ہوگاجس کےنتیجےمیں حکومت ہماری ہوگی،کوئی مدمقابل نہیں ہوگا، میں نےعمران کو سمجھایاکہ ججوں کی حکومت ہوگی توانہیں بھی تحفظ چاہئےہوگا،عمران خان بھی حلف اٹھاکرمیری باتوں کی تردیدکریں، اسمبلی میں عارف علوی،شیریں مزاری اورشفقت محمودموجود تھےانکے سرپر بھی قرآن رکھیں، انہوں نےکہاکہ خان سےمل کرآئےہیں وہ پارلیمنٹ پر حملہ کیلئے تیار ہیں، طاہرالقادری کےلوگ آگے ہونگے اور ہم لاہور سے قافلہ لائیں گے،انہوں نےمجھےخان صاحب کو سمجھانے کیلئےکہا میں نےکہاعمران خان آپکوبنی گالا میں ڈال دیں گےاورفوج مجبوراً آئیگی۔

تازہ ترین