• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان

 لاہور( نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے خالی ہونیوالے عہدہ پر سابق وزیراعظم کے بھتیجے اور وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے تاہم عارضی طور پر موجودہ صوبائی وزراءمیں سے ایک کو وزیر اعلیٰ بنا یا جائے گا اس حوالے سےمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کا نام سرفہرست ہے،ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف اپنے والد میاں شہباز شریف کی خالی کردہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 159لاہور سے الیکشن لڑ سکتے ہیں اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے119کی ذیلی 2صوبائی حلقوں میں سے کسی کو خالی کرو ا کے اس پر بھی حمزہ شہباز کو ایم پی اے کا الیکشن لڑوایا جا سکتا ہے۔ 

تازہ ترین