راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)ماہ جولائی میں راولپنڈی ضلع میں تعینات34 سپیشل پرائس مجسٹریٹس میں سے22 نے بازاروں کا رخ کرنے کی بھی زحمت نہیں کی۔جبکہ ایک ماہ میں ضلع بھر میں295بازار چیک کئے گے۔جس میں صرف تین سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے 19ایف آئی آرز کرائیں جبکہ4لاکھ5ہزار روپے کے جرمانے کئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں بہزاد عادل جھنوں نے ضلع بھر کے سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مراسلہ بھجوایا ہے انہوں نے خود بھی کسی بازار کا معائنہ نہیں کیا ہے۔ماہ جولائی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف رحیم نے 40وزٹ میں تین ایف آئی آرز اور 36ہزار روپے کے جرمانے کئے۔اڈیشنل کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رائو عاطف نے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے کے جرمانے کئے،ڈی ایم او غلام مصطفی نے42ہزار روپے،نائب تحصیلدار ملک جاوید نے25ہزار،تحصیلدار ملک نور زمان پانچ ہزار روپے،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص مارتھ نے نو ایف آئی آرز درج کرائی ہیں۔اے سی کوٹلی ستیاں محمد رشید نے آٹھ ہزار روپے کے جرمانے کئے۔رجسٹرار اربن ون احمد حسن رانجھا نے ماہ جولائی میں سات ایف آئی آرز اور 35ہزار روپے کے جرمانے کئے۔رجسٹرار کینٹ مہر غلام عباس نے پچاس ہزار روپے کے جرمانے کئے،اے سی کلرسیداں نے 21ہزار روپے کے جرمانے کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف رحیم نے31ایف آئی آرز کرائیں جبکہ انہوں نے 3لاکھ3ہزار روپے کے جرمانے کئے۔سابقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نازیہ پروین نے 72ہزار پانچ سو روپے کے جرمانے کئے۔مظفر حسین ڈی او آئی ڈبلیو پی ایم نے17ایف آئی آرز اور دو لاکھ پانچ ہزار روپے کے جرمانے کئے۔تحصیلدار راولپنڈی ملک نور زمان نے 18ایف آئی آرز اور87ہزار روپے کے جرمانے کئے۔رجسٹرار کینٹ احمد حسن رانجھا نے 16ایف آئی آرز اور دو لاکھ 54 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔ملک جاوید نائب تحصیلدار راولپنڈی نے 16ایف آئی آرز اور ایک لاکھ46ہزار روپے کے جرمانے،شوکت اقبال نائب تحصیلدار نے 13ایف آئی آرز اور ایک لاکھ84ہزار روپے کے جرمانے،ظفر عباس نائب تحصیلدار نے47ایف آئی آرز اور دو لاکھ95ہزار روپے کے جرمانے،ربنواز اے سی کلرسیداں نے 13ایف آئی آرز اور ایک لاکھ69ہزار روپے جرمانہ،اے سی ٹیکسلا وقاص مارتھ نے 47ایف آئی آرز اور دو لاکھ 17ہزار روپے کا جرمانہ،اے سی مری عارف اللہ خان نے تین ایف آئی ارز اور تین ہزار روپے جرمانہ ،اے سی گوجرخان امتیاز گوندل نے دس ایف آئی آرز اور 24ہزار پانچ سو روپے کا جرمانہ اے سی کہوٹہ انصرحیات نے ایک ایف آئی اور 40ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔رمضان المبارک میں بازاروں کا رخ نہ کرنے والوں میں سہیل مقبول نائب تحصیلدار،ملک ساجد محمود نائب تحصیلدار،نعیم اللہ نائب تحصیلدار،چوہدری جہانگیر نائب تحصیلدار شامل تھے۔جبکہ ماہ جولائی میں چیف آفیسر ضلع کونسل راولپنڈی شاہد عمران مارتھ ،اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ خان،اے سی کہوٹہ انصر حیات،اے سی صدر تسنیم علی خان،اے سی کینٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں بہزاد عادل سمیت 22سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے بازاروں کا رخ ہی نہیں کیا۔