• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل راولپنڈی میں 2258 کھیوٹ تا حال بلاک ،عوام کو مسائل درپیش

راولپنڈی(راحت منیر /اپنے رپورٹر سے)اراضی ریکارڈ سنٹرز روات اور رجہ بازار کی اپ گریڈیشن اور بہتری کیلئے1اعشاریہ5ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ تاحال تحصیل راولپنڈی میں2258بلاک کھیوٹ موجود ہیں۔انتقالات کی تعداد 12ہزار کے قریب ہے۔جس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر بلاک کھیوٹ کا معاملہ حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔جس پر محکمہ مال کے افران کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں بلاک کھیوٹ اور انتقالات کے معاملے کے حل کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدر تسنیم علی خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تحصیل راولپنڈی میں بلاک کھیوٹ2258اور انتقالات12ہزار رہ گئے ہیں۔ جس میں آٹھ ہزار راجہ بازار سنٹر اور چار ہزار روات سنٹر کے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاک کھیوٹ کے باعث عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔لوگ جائیدادوں کی خریدو فروحت نہیں کرپارہے ہیں۔بلاک کھیوٹ اور انتقال اندراج میں تاخیر سے عوام کو مسائل درپیش ہیں۔لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے بارجود عوام کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہورہا ہے۔راولپنڈی تحصیل میں دو سروس سنٹرزسمیت ہر تحصیل میں ایک ایک آفس ہے۔جس کا انچارج ایس ای آئی ہوتا ہے۔جس کے نشان انگوٹھا اور پاس ورڈ کے ساتھ سارا سنٹر کمپیوٹر سسٹم چلتا ہے۔لیکن اس وقت بھی راولپنڈی ڈویژن میں ایس سی او(سروس سنٹر آفیشل) کی کئی آسامیاں خالی ہیں۔
تازہ ترین