• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی کےخلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی،ترجمان نیب

Todays Print

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورونے کہا  ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی کیس ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی تحقیقات کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے واضح کیا ہے کہ نیب نے ایل این جی کی درآمد کے منصوبے میں مبینہ کرپشن کی شکایت پر گزشتہ برس انکوائری کی اور اس شکایت میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاداور من گھڑت قرار دے کر یہ انکوائری بند کردی تھی،یہ معاملہ 19دسمبر 2016 کو نیب کراچی کے ریجنل بورڈ اجلاس میں زیر غور آیا تھا۔

نیب نے اپنی انکوائری کے بعد ایل این جی کی درآمد کے منصوبے کو قومی اور عوامی اہمیت کا حامل قرار دیا دے دیا تھا۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ ماہر توانائی اور پلاننگ کمیشن کے سابق رکن شاہد ستار و دیگر کی شکایت پر درج کیا گیا تھا، جس میں شاہد خاقان عباسی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے 15 سال میں قومی خزانے کو 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

تازہ ترین