ملتان (سٹاف رپورٹر) اساتذہ کی ترقی کا عمل بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ملتان کے 15سے زائد سکول اس وقت پرنسپل سے محروم ہیں ،بتایا گیا ہے کہ ملتان کے 15سے زائد سکولوں میں اس وقت پرنسپل تعینات نہیں اورنہ ہی ان میں کوئی ڈپٹی ہیڈماسٹر موجود ہیں جس کی وجہ سے انتظامی مسائل سامنے آرہے ہیں ، ذرائع کاکہنا ہے کہ گریڈ 19سے 20 گریڈ میں ترقی کے کیس ابھی تک تعطل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان سکولوں میں تعیناتیاں نہیں ہوسکیں ،ان سکولوں میں 6بوائز سکول اور 9گرلز سکول شامل ہیں ۔