کوئٹہ۔(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر ناراض رہنماؤں نے سینیٹر اعتزاز احسن سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی نائب صدرحاجی اشرف کاکڑ ہدایت اللہ پیرذادہ سابق صدر قلات ڈویژن رفیق سجاد زہری ،سابق صدر ضلع لورالائی رحمت اللہ کدیزئی میر منور لانگو میر قدوس لانگو قاسم اچکزئی اختر بلوچ شاہجہان گجر کامریڈمحمدالیاس بھٹو کھوسہ، اسد گجر عظیم ساتکزئی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے تمام سینئر ناراض کارکنوں کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری اور کو چیئر مین آصف علی ذرداری کو پیش کئے جائیں گے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ تمام ناراض کارکنوں کو ہمیشہ کی طرح پارٹی اپنے ساتھ لیکر چلے گی اور ان کے تمام تحفظات کو دور کیا جائےگا۔