تیز رفتار موٹر بوٹ کیساتھ سرف بورڈ نصب کرکے سرفنگ کے مزے لیتے نوجوانوں کو تو آپ نے اکثر دیکھا ہو گا لیکن اب ذرا اس منچلے کو بھی دیکھ لیجئیے جس نے اس ایڈونچر کے دوران ٹینس کھیلنا شروع کر دیاہے ۔
جی ہاںآسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرسٹیان ہارٹ نامی اس شخص نے ہانگ کانگ میں ویک بورڈنگ کے دوران ریکٹ تھاما اور بوٹ پر موجود اپنی بیگم کے ساتھ ٹینس کھیلنا شروع کر دیا اور کمال مہارت سے دونوں گیند کو ایک دوسرے کی جانب اُچھالتے رہے۔
پانی پر اس ایڈونچر کو تفریح کا ذریعہ بناتے ہوئے ویک بورڈٹینس کھیلتے اس شخص نہ صرف اپنا توازن برقرار رکھا بلکہ ٹینس بال پر بھی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے شاندار شاٹ لگائے ۔