سلائو(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن سلائو کے صدر ملک مظہر نےشاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر اظہار مسرت کرتےہوئے کہا شاہدخاقان عباسی نواز شریف کے وفادار اور مشکل وقت میں ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے والے ساتھی ہیں اُن کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی چھا گئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے نواز شریف کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے اعلان نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے ملکی ترقی کے سفر کو روکا نہیں جا سکتا۔ مسلم لیگ ن کا ہر رکن نواز شریف کا روپ دھار چکا ہے انشا اللہ نواز شریف جلد دوبارہ ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کریں گے ۔