اسلام آباد (آئی این پی) نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے، قومی ایجنڈے پر ارکان کو اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے۔
دو روز کے وقفہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت صبح ساڑھے 10بجے ہو گا ذرائع کے مطابق عبوری وزیراعظم کی طرف سے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شریک ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا تا کہ ارکان سے قریبی رابطہ رہے۔