اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے۔ بدھ کے روز وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور دیگر سینئر افسروں نے انہیں بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کئی ہدایات جاری کیں۔ یہ ان کا وزیراعظم آفس میں پہلا دن تھا۔